• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کیا قصور ہے، تین ماہ سے جیل میں ہوں،وسیم اختر

What Is My Fault Im In Jail For Three Months Waseem Akhtar
ایم کیو ایم رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میرا کیا قصور ہے تین ماہ سے جیل میں ہوں، کراچی کےلیے کام کرنا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میںسانحہ 12مئی سمیت 4 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر موقف دیتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ میں میئر ہوں ،مجھے شہر کے لئے کام کرنا ہے۔

اس موقع پر جج نےریمارکس میں کہا کہ آپ آتے جاتے یہی بولتے ہیں،ہمیں پتہ ہے کہ آپ میئر ہیں،جیل میں بیٹھ کر کام کریں۔

عدالت نے12 مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو تمام شواہد ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
تازہ ترین