سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 37 ہاریوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہ پور چاکر میں زمیندار حسن سنجرانی کی مبینہ نجی جیل پر ایڈیشنل سیشن جج شہداد پور کے حکم پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران مبینہ نجی جیل سے 37 ہاری بازیاب کرالئے گئے جن میں 11 خواتین اور 17 بچے بھی شامل ہیں۔
بازیاب ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 9 سال تک ہیں۔ ہاریوں کا کہنا ہے کہ ان سے جبری مشقت لی جاتی اور معاوضہ طلب کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے ہاریوں کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔