گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب کی تشکیل کردہ خصوصی انکوائری کمیٹی کا دوسرا اجلاس بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں ہوا۔جس میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئرکے امتحانی نتائج کے حوالے سے طلباوطالبات کی شکایات کا مستقل بنیادپرازالہ کرنے کیلئےجائزہ لیا گیا۔ چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم عرفان علی کے علاوہ کمیٹی کے کوآپٹڈ ارکان سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب نسیم نواز ‘ سپیشل سیکرٹری طاہریوسف اورڈائریکٹرجنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ وقار نعیم قریشی نے اجلاس میں شرکت کی ۔