راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی ڈویژن میں موجود جہلم ، اٹک اور چکوال اضلاع کے ایکسائز دفاتر کے پراپرٹی ٹیکس ریکارڈ کو کمپیوٹرائز ڈکرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، اربن یونٹ کے تحت عملہ نے ان تینوں اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس نظام کی کمپیوٹرائزیشن کے پہلے فیز میں میپنگ کا کام شروع کر دیا ہے ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں پراپرٹی ٹیکس کے پچاس ہزار یونٹس ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی ڈیمانڈ 33کروڑ روپے ہے ، سسٹم کمپیوٹرائز ڈہونے سے بہت سے چھپے یونٹس سامنے آئیں گے جس سے ڈیمانڈ میں بھی اضافہ متوقع ہے ، انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران تینوں اضلاع کا پراپرٹی ٹیکس کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈہو جائے گا اور آئندہ مالی سال کیلئے وہاں جائیداد مالکان کو پی ٹی ون کے چالان کمپیوٹرائزڈ بھجوائے جائیں گے۔