• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفیٰ یا جیل ،نواز شریف کو ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، راجہ ریاض

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کو استعفیٰ یا جیل میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 2 نومبر قوم سے جھوٹ بول کر اور اثاثے چھپانے والوں کے اقتدار کی الٹی گنتی کا دن ثابت ہوگا۔ تحریک انصاف کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ کی احتساب تحریک منطقی انجام تک پہنچا کردم لے گی۔ پورے ملک سے تحریک انصاف کے کارکن اپنی یقینی شرکت سے نئی تاریخ رقم کرینگے۔ فیصل آباد میں تنظیموں میں اختلافات کی افواہیں پھیلانے والے سن لیں فیصل آباد کی ضلعی سٹی تنظیموں سمیت تمام ونگز عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہیں اور تمام حکومتی رکاوٹوں کو ٹورتے ہوئے اسلام آباد جائیں گے۔ اگر تحریک انصاف کے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ہونیوالے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
تازہ ترین