• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کےکرپشن ختم کرنے کے دعوے د ھر ےکے د ھرے ر ہ گئے

رانی پور (نامہ نگار ) ایک طرف سندھ حکومت کے کرپشن ختم کرنے کے دعوے تودوسری جانب کرپشن کے راستے ہموار ہونے لگے۔ خیرپور سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی مخصوص نشست پر کامیاب رکن قومی اسمبلی کےٹھیکیداربھائی کے کارنامے منظر عام پر آگئے۔ ڈی سی خیرپور نے نوٹس تو لے لیا مگر بااثر ٹھیکیدار ہونے کی وجہ سے انکوائری ٹیم تشکیل نہیں دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیرپور سے مخصوص نسشت پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی کے ٹھیکیدار بھائی نے تعمیر شدہ روڈ جو رانی پور کو گمبٹ سے ملاتا ہے اس روڈ کا کام دوبارہ شروع کرادیا ہے۔ میڈیا پر بات منظر عام ہونے کے بعد ڈی سی خیرپور فیاض عباسی نےنوٹس تو لے لیا مگر تاحال کوئی انکوائری نہیں کرائی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر ٹھیکیدار ہونے کی وجہ سے انکوائری ٹیم تشکیل نہیں دی جارہی جبکہ ناقص مٹیرل سے روڈ کا کام جاری ہےایک طرف ابلتے گٹر بند ہونے کیلئے فنڈز نہیں تو دوسری جانب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ روڈ میں ناقص مٹیرل استعمال کرنے پر ڈی سی خیرپور نے کام بند کرکے کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی زبانی وارننگ دی تھی مگر بااثر ہونے کی وجہ سے بنے ہوئے روڈ پر دوبارہ کام شروع کرادیا گیاہے۔
تازہ ترین