• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان خطے کے ممالک کیساتھ تجارت کو فروغ دیناچاہتا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی  وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیناچاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران زراعت،صنعت اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاپی اور کاسا منصوبوں سے علاقائی ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخی منصوبہ ہے جس سے کئی ممالک کو وسطی ایشیا تک رسائی فراہم ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو اقتصادی راہداری سے بے حد فائدہ ہوگا کیونکہ یہ ملک اورپورے خطےکے لئے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔
تازہ ترین