• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین اسمبلی ارکان وعملہ کو معاونت فراہم کر ے گی ،اسد قیصر

پشاور (نیوز ڈیسک)یورپی یونین خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین اور عملے کی استعداد کار اوروسائل میں اضافے کیلئے بھر پو ر معاونت فراہم کر ے گی تاکہ صوبائی قانون سازادارے کی کارکرد گی وپارلیمانی امورکی انجام دہی کو مزید مئوثراور بہتر بنایا جاسکے اس بات کا فیصلہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور یورپی یونین کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر سمبل خان کے درمیان اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سمبل خان نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ایک پراجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا ، سندھ ،بلوچستان ،پنجاب ،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کی استعداد کا ر میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی ۔سپیکر کو بتایا گیا کہ اگلے 3ماہ کے دوران ایک ورک پلان مرتب کیا جائے گا جس میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کو ای گورننس ،قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی اور دیگر تکنیکی امور سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے علاوہ عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 3سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سٹاف بھی بھر تی کیا جائے گا ، سپیکر صوبائی اسمبلی نے حکومت کی جانب سے یورپی یونین کی نمائندہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور توقع ظاہر کی یورپی یونین مستقبل میں بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کی بھر پور معاونت جاری رکھے گی ۔
تازہ ترین