اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر سردار نسیم نے کہا ہے کہ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن کو چوہدری نثار فوبیا ہوگیا ہے ان کی سیاست چوہدری نثار علی خان سے شروع ہو کر ان پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کی مثال آدھا تیتر آدھا بٹیر کی ہے جو کافی عرصہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی میں دوریاں ختم کرنے میں مصروف رہے۔ چوہدری نثار علی خان پر آج تک کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں جبکہ چوہدری اعتزاز احسن آج تک ایل پی جی کوٹے کے الزامات کلیئر نہیں کرا سکے۔