• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا:کینسر کے علاج کیلئے45 کروڑروپے فنڈزجاری

Khyber Pakhtunkha 45 Crore Funds Release For The Treatment Of Cancer
خیبر پختونخوا حکومت نے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے45 کروڑروپے کے فنڈزجاری کردئیے ہیں ۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے میں کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں میں ہر سال دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہورہا ہے۔غریب لوگوں کے لئے کینسر کا مہنگا علاج ممکن نہیں۔

ان مریضوں کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 45 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ان فنڈز سے مریضوں کا علاج اور مفت ادویات کی فراہمی ممکن ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس فنڈز سے قبا ئلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کا بھی علاج ہو سکے گا ۔ عابد جمیل کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز تین سالوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین