کراچی (جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید (ڈمی) نے اعلان کیا ہے کہ وزارتیں میرے گھر کی باندیاں ہیں اب میں وزیر نہیں درویش بنوں گا۔ وہ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ شو کے دوران بھارت میں کام کو لات مار کر واپس آنے والے فنکاروں نے بھی شیخ رشید (ڈمی) سے ملاقات کی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ ایک تو ہماری قسمت خراب ہے اور پھر پاک بھارت کشیدگی، اب ہم جائیں تو جائیں کہاں؟۔شیخ رشید نے فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار بھارت کے خلاف دھرنا دیں تو میں بھی اِن کی حمایت کروں گا بشرطیکہ ”اُس دن عمران کا دھرنا نہ ہو“۔ اس موقع پر نامور اداکارہ میرا (ڈمی) نے شیخ رشید سے شکوہ کیا کہ آپ نے فنکاروں سے ملاقات کرلی لیکن مجھے بلایا ہی نہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں نغمہ ”چن دیا ٹوٹیا دلاں دیا کھوٹیا“ بھی پیش کیا جائے گا۔ نمبر جینئس نعیم سیالکوٹی کے سامنے گردش ایام بھی مات کھاگئے۔ ساجد بھائی کے چیلنج اور ”خبرناک “ کا اعزاز ”ٹویٹ ناک“ سے بھی ناظرین محظوظ ہوں گے۔ دلچسپ شو عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں جمعہ کی شب11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔