• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم باری منیجر رہیں گے یا نہیں ، اتفاق نہ ہو سکا

Wasim Bari Would Be Manager Or Not
وسیم باری دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہیں گے یا نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک میں اتفاق نہ ہو سکا۔

وسیم باری کو انتخاب عالم کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئیں لیکن ان کی تعیناتی صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئےکی گئی۔

ویسٹ انڈیز سے سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے دبئی سے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے لیکن تاحال پی سی بی وسیم باری کی قسمت کا فیصلہ نہ کر سکا۔ وسیم باری ٹیم کے منیجر رہنے کے خواہاں ہیں۔

چیئرمین شہریار خان بھی یہ چاہتے ہیں کہ وسیم باری منیجر رہیں لیکن بورڈ کے ایک اہم عہدیدار ان کے ساتھ کم عمر کے کسی سابق کرکٹر کو ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں۔

امکان ہے کہ چیئرمین شہریار خان کے بورڈ میں دوبارہ کام کے آغاز کے ساتھ ہی منیجر کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین