• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
32 Suspects Arrested From Peshawar
پشاورکے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 30 سےزیادہ مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف سی ٹی ڈی نے صوابی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن پشاور کے علاقے پھندو کے علاقہ میں کیاگیا۔ اس دوران حراست میں لیے گئے ملزمان میں دس افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق صوابی میں کارروائی کے دوران وسیم نامی دہشت گرد کوگرفتارکیاگیا۔ دہشت گرد وسیم گذشتہ سال پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے ایک ساتھی نے پولیس مقابلے میں خود کو بارودی مواد سے اڑایا تھا۔ پولیس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا تھا۔
تازہ ترین