بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے مالی معالات لودھا کمیشن کے سپرد اور ایسوسی ایشن کے فنڈز منجمد کر دیئے ۔
بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بی سی سی آئی کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے لیے خود مختار آڈیٹر مقرر کیا جائے،جسے لودھا کمیشن خود مقرر کرےگا۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے انورراگ ٹھاکر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاکہ لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں پوچھا جاسکےلیکن بورڈ کے صدر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدبھارت میں انٹرنیشنل کرکٹ اور آئی پی ایل سمیت کرکٹ کی سرگرمیاں متاثرہوسکتی ہیں ۔