• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع ٹیسٹ کرکٹ کیلیے آئیڈیل اوپننگ بیٹسمین ہیں، رمیز راجہ

کراچی ( جنگ نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور معروف کمنٹیٹررمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں کمنٹری کی خواہش پوری ہوگئی۔ تاریخی ٹیسٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں میزبان سید یحیٰی حسینی کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ سے لوگوں میں دلچسپی بڑھے گی، پاکستا ن کے 200ویں ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ تھا اور400ویں ٹیسٹ میں کمنٹری کی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سمیع اسلم ایک تجربہ کار کرکٹر کی طرح کھیلتے ہیں ، وہ ٹیسٹ میچز کیلیے آئیڈیل اوپنر ہیں، اظہر اور سمیع کی شکل میں اوپننگ کا مسئلہ ختم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400ویں ٹیسٹ کی تقریب کو مزید اچھا کیا جاسکتا تھا۔ سابق کھلاڑیوں کی عزت سے پاکستان کی عزت ہوتی ہے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑیوں کا سامنے آنا خوش آئند ہے، ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دیگی۔ ٹیم کو فٹنس اور فیلڈنگ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔
تازہ ترین