• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکشی بادشاہ محمد ششم روانڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیاکے دورے پر روانہ

کراچی(جنگ نیوز)مراکشی کونسل جنرل کے اعلامیہ کے مطابق، مراکش کے بادشاہ مشرقی افریقا کا پہلی بار دورہ کررہے ہیں۔یہ دورہ ان کے حالیہ سالوں میں بنائے جانے والے لائحہ عمل کا نتیجہ ہے، جس کے ذریعے وہ براعظم افریقا کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔یہ دورہ مراکش کے3ماہ قبل اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے افریقی یونین میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔مراکشی بادشاہ کا  دورہ روانڈا، وہاں کے صدر پاول کاگامے کے دورہ مراکش کے چارماہ بعد کیا جارہا ہے۔کاگامے نے رواں سال جون میں مراکش کا دورہ کیا تھا۔محمد ششم کے وفد میں اعلیٰ سرکاری عہدیدار اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔جو کہ روانڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیا ان کے ہمراہ جائیں گے۔روانڈا کی وزیر خارجہ لوئس مشی کیوابو کا کہنا ہے’’محمد ششم کے دورہ روانڈا سےرباط اور کیگالی کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
تازہ ترین