• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی بریڈفورڈ فیسٹیول میں خصوصی شرکت کریں گی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بریڈفورڈ فیسٹیول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی خواتین کے مساوی حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں ان کے خیالات منظر عام پر آنے کے بعد 2012ء میں طالبان نے ملالہ گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ وہ 5نومبر بروز ہفتہ بریڈفورڈ کالا سنگھم میں ہونے والی ایک تقریب میں نوجوان عورتوں کو درپیش مسائل کے متعلق گفتگو کریں گی۔ یہ تقریب وومن آف ورلڈ فیسٹول کاحصہ ہے جہاں آج کی عورت کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔ ملالہ یوسفزئی اپنے خصوصی لیکچر میں نوجوان لڑکیوں کو باور کرائیں گی کہ وہ اپنی کمیونٹی اور معاشرے میں کس طرح اپنا مثبت کردار اداکرتے ہوئے تبدیلی لاسکتی ہیں۔
تازہ ترین