• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کی عمران خان پر کڑی تنقید

Maulana Fazlur Rehman Criticized Imran Khan
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اندر کچھ عقل نہیں ہے ۔ انہیں پھر احتجاج پر کون اکسا رہا ہے؟؟؟ انھوں نے پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کا ذکر ہوئے ، داخلی وحدت پر زور دیا ۔

فیصل آباد میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ بھارت پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کو نابینا کررہا ہے ۔ آج کشمیر کا مسئلہ گرم کیا جارہا ہے تاکہ خطے میں جنگ چھیڑی جاسکے ۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہاکہ ملک میں کچھ منچلے ہیں جو سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے پاناما لیکس کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ الزام لگانےسے کوئی شخص مجرم نہیں ہوجاتا ،یہ معاملہ عدالت میں چلاگیا ہے ۔ اب اسلام آبا د میں دھرنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

جلسے سے مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما و مشائخ کو فورتھ شیڈول میں رکھنا شرمناک ہے ۔ حکومت میں اگر کوئی خرابی نہیں تو علما سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہئے
تازہ ترین