• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم کی ہیڈرو تھراپی اور سرجری سے متعلق رپورٹ طلب

Court Summoned Dr Asims Report Of Header Therapy And Surgery
احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی ہیڈرو تھراپی اور سرجری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے میڈیکل بورڈ سے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نےنجی اسپتالوں اور جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو 25 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جے پی ایم سی نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنے کے لیے آٹھ ر کنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہےجبکہ ایک نجی اسپتال نے ہائیڈرو تھراپی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ برہانی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں ہے۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈرو تھراپی سے زیادہ آپریشن کی ضرورت ہے۔

عدالت نےاپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کے چلنے پھرنے کا معاملہ حساس ہے، تمام رپورٹس دیکھنے کے بعد کوئی حکم جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین