• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم 452 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

Abu Dhabi Test Pakistan Team Was Bowled Out For 452 Runs
پاکستان ٹیم ابوظبی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں 452رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔یونس خان 127 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان مصباح الحق نے 96،اسد شفیق 68 اور سرفراز احمد 56 رنز اسکور کیے۔

کھیل کے دوسرے روزپاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز چار وکٹ 304 رنز سے شروع کیا ،332 کے اسکور پر کپتان ٕمصباح الحق ، 96 رنز بناکر شینن گبریل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔انہوں نے ریفرل سسٹم استعمال کیا لیکن نتیجہ ان کے حق میں نہ آسکا ،صرف 10 رنز کے اضافے سے یاسر شاہ 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سرفراز احمد نے دوسرے اینڈ سے کریز سنبھالتے ہوئےنصف سنچری اسکور کی،انہوں نے 56 رنز بنائے۔محمد نواز 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،430 رنز پر پاکستان کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں ۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 304رن بنا لیے تھے تا ہم دوسرے دن 6 وکٹوںکے نقصان پر پاکستان 148رنز کا اضافہ کرسکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گبرئیل نے 5، جے اوہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ کافی سودمند ثابت ہوا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا، جس میں یونس خان نے کیریئر کی 33 ویں سنچری بنائی۔
تازہ ترین