مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسحاق ڈار کی تقریر ان کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ لگتا ہے خانہ بدوشوں نے سفر کی ٹھان لی ہےاور نون لیگ گرین سگنل کے بجائے ریڈ سگنل پر ہی دوڑ لگا دے گی۔
نون لیگ کے وزراءپر احتجاج اور دھرنے کا خوف حاوی ہونے لگا ہے، وزیراعظم کی وضاحتیں اور وزراء کے بیانات لرزتے ایوان کے ترجمان ہیں،حکومتی وزراء کے پاس صبر اور تحمل نام کی کوئی چیز نہیں۔