• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی ، منشیات کا اڈا مسمار، آگ لگادی گئی، 4 افراد گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی پولیس کی بھاری نفری نے بدنام منشیات فروش ساجد کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 4افراد کوگرفتار کرکےمنشیات کے اڈے کو مسمار کرکے آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ بدنام  منشیات فروش ساجد کے اڈے پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے بعد بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس اور 20سے زائد شراب کی بوتلیں اپنی تحویل میں لے کر اڈے کو مسمار کرکے آگ لگادی جبکہ اڈے کا مالک ساجد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاوہ ازیںسندھ پنجاب نیشنل ہائی وے کموں شہید چیک پوسٹ پر ایکسائز کی  ایک ٹیم نے ٹرک نمبر اے جے کے 664 کی تلاشی کے دوران57کلو گرام چرس برآمدکرکے ملزمان سلطان بہادر اور یوسف سلطان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان صوابی کے پی کے کے رہائشی ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین