• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی ہائیڈرو تھراپی اور آپریشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو 25 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل کی سہولت اور آپریشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں جے پی ایم سی نے ڈاکٹر عاصم کے طبی معائنہ کے لئے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل سے متعلق بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ جبکہ نجی اسپتال میں ہائیڈرو تھراپی کی سہولت سے متعلق بتایا گیا کہ برہانی اسپتال میں یہ سہولت موجود ہے۔ جبکہ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈرو تھراپی سے زیادہ آپریشن کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے چلنے پھرنے کا معاملہ حساس ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد ہی حکم نامہ جاری کر سکیں گے۔ عدالت نے جے پی ایم سی کے میڈیکل بورڈ کو ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق 25؍ اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین