لاہور (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دھمکیاں دیناجمہوریت نہیں، ڈنڈے اور گولی کی روایت ختم ہو چکی اب تبدیلی صرف بیلٹ سے آ ئیگی،2 نومبر کو اسلام آباد نہیں ،پی ٹی آئی کی سیاست بند کرینگے،پاکستان میں جمہوری نظام ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ ہے ، کسی کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کرے، یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے،ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کو اندھروںمیں پھینک دے ،پاکستان کے اندر تبدیلی کا واحد راستہ صرف بیلٹ کے ذریعے ہے، ان کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کریں کیونکہ مسائل کا واحدحل پارلیمنٹ کا راستہ ہے، پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے، احتجاج مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے ہے۔