اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ (بائی پاس) کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس پر تقریباً 21 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے دوسرے تخمینے کے مطابق رنگ روڈ/بائی پاس کے دونوں طرف کمرشل ایریا ہونے کی صورت میں لاگت 50 ارب تک پہنچ جائے گی یہ کمرشل ایریا آکشن کیا جائے گا یہ رنگ روڈ/بائی پاس 32کلومیٹر طویل ہوگا14 کلومیٹر کی دو لنک روڈ اس کے علاوہ ہوں گی، یہ رنگ روڈ/بائی پاس ابتدائی منصوبے کے مطابق 600فٹ چوڑا تھا اب300فٹ چوڑا ہوگا۔ پی سی II- رنگ روڈ کا وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا گیا ہے رنگ روڈ کا زیرو پوائنٹ جی ٹی روڈ پر چھنی شیرعالم برج (روات اور مندرہ کے درمیان) ہوگا۔ یہ رنگ روڈ تھلیاں (نزد سنگ جانی) پر ختم ہوگی آٹھ اور چھ کلومیٹر کی دو لنک روڈ جی ٹی روڈ کو رنگ روڈ سے ملائیں گی، اس کے ڈیزائن کیلئے پی سی۔ٹو کی وزیراعلیٰ سے منظوری حاصل کی جارہی ہے۔