حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ضلع دادو کے ہائی اسکول ٹیچر کی درخواست پر اسکول فیس کی رقم زائد وصول کرنے اور اس رقم کو ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے‘ احتجاج پر انتقامی کاروائی کے خلاف دائردرخوا ست پر سیشن جج دادو کوانکوائری کاحکم دیتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب کر کے سیکریٹری تعلیم‘ ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن حیدرآباد ریجن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دادو ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پھلجی اسٹیشن کو نوٹس جاری کرکے 2نومبر کو جواب طلب کرلیاہے۔