کوئٹہ (پ ر ) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (بلوچستان چیپٹر) اوردیگر سینئر وکلاءکا مشترکہ ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ہوا اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے زیراہتمام 24اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کرینگے ،کیونکہ وکلاءتنظیموں نے مشترکہ طورپر پہلے ہی اپنے 8اگست کے شہداءکا تعزیتی ریفرنس اورچہلم 23 ستمبر کو منعقد کیاتھا جس میں بلوچستان بھر کی وکلاءسمیت ملک بھر سے وکلاءرہنماؤں اورشہداءکے لواحقین نے شرکت کی اوراپنے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا تھا ۔