سرگودھا(نمائندہ جنگ) ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں نے کہاہے کہ حکومت پنجاب معذور افراد کو معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ خصوصی افراد کے لئے جتنی اصلاحات او راقدامات موجودہ حکومت نے کئے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔ وہ آواز او رجوابدہی پروگرام کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے سرکاری ملازمتوں میں ترجیحی بنیادوں پر معذور افراد کو کوٹہ کے تحت بھرتی کیاجارہاہے ۔ اس طرح سرکاری دفاتر ہسپتالوں او رپبلک مقامات پر خصوصی افراد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہیں۔ اس موقع پر ڈی او سوشل فیض نعیم ،میڈم ثوبیہ میر زمان ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر بھی موجود تھے ۔