سرگودھا(نمائندہ جنگ )ضلعی صدرجماعت اسلامی یوتھ ونگ میاں یاسرعلی گجراورجنرل سیکرٹری ملک ظہیرالحسن سجراء نے کہاہے کہ قائم مقام وی سی سرگودہایونیورسٹی ڈاکٹرظہورالحسن ڈوگرکی بدانتظامی سے یونیورسٹی تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ موصوف اپنی پسندناپسندکی بناپرطالب علموں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔یونیورسٹی کے تجربہ کارپروفیسرزکاسرگودہایونیورسٹی چھوڑجانالمحہ فکریہ ہے ۔ حکام یونیورسٹی کے گرتے ہو ئے معیارتعلیم اوردیگربدانتظامی کافوری طورپرنوٹس لیں ۔