• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:رینجرز اہلکاروں میں مبینہ جھگڑا،ایک جاں بحق

Rangers Personnel Killed In Firing In Karachi
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز اہلکاروں کے جھگڑے کے دوران ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے دوسرے کو قتل کردیا۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک17میں واقع کے ڈی اے ہاؤسنگ اسکیم میں دوران ڈیوٹی رینجرز اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا جس میں ایک اہلکار علی مرتضیٰ نے فائرنگ کر کے دوسرے اہلکار معشوق علی کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

معشوق علی کی لاش کو پہلے پی این ایس شفا اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا پورٹ مارٹم کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کو سینے میں تین اور بازو میں ایک گولی لگی،سینے میں لگنے والی گولیوں کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے رینجرز اہلکار علی مرتضیٰ کو رینجرز نے خود گرفتار کیا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعہ شارع فیصل تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک رینجرز اہلکار کے قتل کا مقدمہ دوسرے کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
تازہ ترین