• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اداروں کارویہ اضطراب میں اضافے کا باعث ہے:مجلس وحدت المسلمین

ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہےکہ حکومتی اداروں کارویہ ہمارے اضطراب میں اضافے کا باعث ہے، ہماری حب الوطنی اور قانون و آئین کی پاسداری کو کمزوری سمجھنا حکومت کا غیر دانش مندانہ اقدام ہے، اگر حکومت نے شیعہ مخالف روش تبدیل نہ کی تو ہم ملک گیر احتجاج پہ مجبور ہو جائینگے ۔ حکمران ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی کوشش ترک کرے اور ہمارے خلاف کی جانیوالی نا انصافیوں کا فوری طور پرتدارک کیا جائے ، انہوں نے کہا ہے کہ  قیام پاکستان سے اب تک بائیس ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا جا چکا ہے، ہم اس ملک کے ذمہ دار شہری ہیں اور اپنے ساتھ کسی قسم کے امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیں گے
تازہ ترین