• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3ٹارگٹ کلرز گرفتار

3 Killers Arrested In Karachi Security Forces Operation
کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 3ٹارگٹ کلرز زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک کار لفٹر کو گرفتار کرکے3 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

ڈیفنس کےعلاقے درخشاں سے پولیس افسر ندیم احمد گبول کی ذاتی گاڑی چوری ہوگئی تھی۔ گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی موجود تھا۔ واقعے کی رپورٹ درخشاں تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔

گلشن چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک کارلفٹر کو گرفتار کرلیا، جبکہ 3ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے3 گاڑیاں قبضے میں لے لیں ہیں۔

ادھر ایس ایس پی کورنگی کے مطابق عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد3 ٹارگت کلرز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت ذیشان، عاصم اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان قتل کے مقدمے میں سعود آباد پولیس کو بھی مطلوب تھے، جبکہ متعدد بار مختلف تھانوں میں بند بھی ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین