• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش اور القاعدہ سے معاونت کا الزام ،پاکستانی وسوڈانی شہری کو سزا

Cooperation With Isis And Al Quaida Pakistani And Sudani Convicted
متحدہ عرب امارات میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی، داعش سے تعلق، داعش اور القاعدہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام میں پاکستانی اور سوڈانی شہری کو دس دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری پر داعش اور القاعدہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے جبکہ سوڈانی شہری پر بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔

دھماکے کی منصوبہ بندی میں غیرملکیوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ اس پر انٹرنیٹ پر داعش کو پروموٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔
تازہ ترین