• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو بڑے فرق سے شکست

لندن (نیوز ایجنسیز) انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گولز کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے ۔ پریمیئر لیگ فٹبال کے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف بڑی پرفارمنس دیتے ہوئے پہلے منٹ کے اندر ہی افتتاحی گول داغ دیا ۔ پہلے گول کے بعد مانچسٹر کی ٹیم دبائو میں آ گئی جس کا چیلسی نے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین گولز کیے جبکہ مخالف ٹیم سخت محنت کے باوجود گیند کو جال کا راستہ دکھانے میں ناکام رہی ۔ اس شاندار کامیابی کے بعد چیلسی نے پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے ۔دوسری جانب مانچسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ ادھر اسپینش فٹبال لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ایتھلیٹک بلبائو کو ایک گول سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ریال کی جانب سے الوارو موراٹا نے آخری لمحات میں گول اسکور کرکے ریال کی فتح یقینی بنائی۔ فائنل اسکور 1-2 رہا۔ ادھر ایٹلیٹکو میڈرڈ کو سیویلا کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کا واحد گول 73 ویں منٹ میں اسٹیون اینزونی نے اسکور کیا۔ ایٹلیٹکو کی اس ناکامی نے ریال کو ٹاپ پر پہنچنے میں مدد دی۔ ریال اب سیویلا سے ایک پوائنٹس آگے ہے جبکہ بارسلونا اور ولاريال اس سے دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ایٹلیٹکو گذشتہ ہفتے سب سے اوپر تھا لیکن اب پانچویں مقام پر آگیا ہے۔ ریال کے کوچ زیڈان نے فتح کے بعد کہا کہ ہمارے مقابلے آسان نہیں ہوں گے، میں نے اپنے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ مشکل حالات میں بھی وہ ہار نہیں مانیں گے۔
تازہ ترین