• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ سلسلہ ’’جنگ ڈسکس‘‘ شروع کیا گیا ہے جو دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(24اکتوبر2016ء)ملکی سیاست
ڈاکٹر عبدالقدیر خان
٭آپ نے بالکل درست کہا ہے۔محض آج کل ہی نہیں بلکہ ملکی سیاست میں تو سارا سال ہی بھونچال آیا رہتا ہے۔ اِسی بھونچال کی وجہ سے حکومتی جماعت آج تک کوئی مناسب منصوبہ بندی نہیں کر سکی۔(زوہیب علی،کوہاٹ)
٭میں آپ کی رائے سے مکمل اتفاق کرتا ہوںکہ بظاہر خود کو مہاجروں کا لیڈر کہنے والے افراد نے ہی مہاجروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔(علی عمران،کراچی)
٭میں آپ کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہوںاور یہ بات روز روشن کی طرح ہر ایک پر عیاں ہے کہ پاکستانی شہریت رکھنے والے کچھ افراد بیرونی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔(فہد حسن،ساہیوال)
٭آپ کی رائے سے اتفاق ممکن نہیں۔ایم کیو ایم کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے ہمیشہ مہاجروں کے الگ تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے ۔(حضر حسین، لاہور)
٭میری نزدیک کراچی کے عوام اور اہم سیاسی شخصیات کو کھل کر اپنی حمایت اور مخالفت کا اعلان کرنا چاہئے، تاکہ کراچی پر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے خواب دیکھنے والوں کی آنکھیں کھل سکیں۔(فواد شفیق ،حیدرآباد)
٭یہ کہنا بالکل حقیقت پر مبنی ہے کہ پاکستان کے بیشتر سیاستدان اعلیٰ سیاسی بصیرت سے مکمل طور پر تہی دامن ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر مرحلے پر ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔(کاشف محمود، لیہ)
٭بد قسمتی سے ہمارا المیہ ہی یہی ہے کہ ہمارے ملک میں طاقتور ہمیشہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں اور کمزور افراد کر قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں۔(محمد فصیح اللہ، کوئٹہ)
٭یہ کہنا بالکل درست ہے کہ وطن عزیز اس وقت کئی ایک اندرونی اور بیرونی مشکلات کا شکار ہے اور اِن میں بیشتر مشکلات ہمارے رہنمائوں کی اپنی پیدا کردہ ہیں۔(زبیر حنیف)
٭میں آپ کی رائے سے اختلاف کرتا ہوں۔ جب عوام کو اُن کے حقوق فراہم نہیں کئے جائیں گے تو ایسے حالات میں عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج کرنا ایک فطری عمل ہے۔(حسن رضا، شیخوپورہ)

.
تازہ ترین