• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شعبہ صحت کی بہتری میں غیر سنجیدہ ہے‘پیما

پشاور(خبرنگار خصوصی)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک نے وزیر اعظم کے شعبہ صحت کے حوالے سے حالیہ بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس شعبے کی بہتری کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہے۔ صحت کے بجٹ میں اضافہ کر کے مریضوں تک علاج معالجے کی سہولیات پہنچانا حکمرانوں کی اصل ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران محض زبانی نعروں اور دعووئں کے ذریعہ عوام کو لالی پاپ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔اتنے سالوں تک حکومت کرنے کے باوجود بھی عوام کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ پیما سمیت دیگر کئی ڈاکٹرز تنظیمیں گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ صحت کے بجٹ کو کل بجٹ کا کم از کم پانچ فیصد کیا جائے۔
تازہ ترین