پشاور (لیڈی رپورٹر)ویڈیو جر نلسٹس پشاور کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں مختلف اداروں میں کام کرنیوالے کیمرہ مینوں کی تربیت کیلئے لائٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35سے زائدویڈیو جرنلسٹس نے شرکت کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران لائٹنگ کے مختلف حوالوں سےدی جانے والی تربیت سے مستفید ہوئے ۔ اس موقع پرویڈیو جرنلسٹس کے صدر رضوان شیخ نے ورکشاپ کے شرکاء کو لایٹنگ پر خصوصی تربیت دیتے ہوئے انہیں جدید تقاضوں اور عالمی معیار کے مطابق لائٹنگ کے استعمال سے آگا ہی دی ۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما خلیق الرحمن خٹک نے ویڈیو جرنلسٹس میں انعامات تقسیم کئے ویڈیو جرنلسٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ویڈیو جرنلسٹس قوم اور میڈیا کا اثاثہ ہیں جو مشکل حالات میں فرنٹ لائن پرکام کرتے ہیں اور عوام کو صورتحال سے باخبر رکھتے ہیں ۔