• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال 2915افراد نے بچوں کو پولیوقطرے پلانے سے انکارکیا

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا میں رواں سال بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے اور 2013کے 49811ریفیوزل کیسز کی نسبت 2016میں 2915 افراد نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکارکیا، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 2013اپریل میں بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکاری کیسوں کی تعداد 49811رہی جو کہ کم ہوکر 2014میں 20325اور 2015میں 10460تک پہنچی۔ اسی طرح رواں سال کے پہلے مہینے میں انکاری کیسوں کی تعداد 4083،مارچ میں 3910اورمئی میں 3487رہی جوستمبر میں مزید کم ہوکر 2915تک پہنچی۔ واضح رہے کہ صوبے میں 2015کے 17پولیو کیسوں کی نسبت رواں سال پولیوکے سات کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں،جن میں بنوں میں تین کیسز جبکہ پشاور، نوشہرہ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ، ایک کیس سامنے آیا۔
تازہ ترین