• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربورڈ،انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25اکتوبر کو ختم ہورہی تھی جسے بڑھا کر 31اکتوبر کردیا گیاہے، تمام کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31اکتوبر تک تمام داخلے مکمل کر کے اپنے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد انٹربورڈ آفس کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے کالج کی داخلہ سلپ کی ضرورت نہیں ہے، طالب علموں نے بینک میں جو داخلہ فیس جمع کروائی تھی اس کا وائوچر بھی جمع کرایا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے انرولمنٹ فارم میں دیئے گئے مخصوص کالم میں پرنسپل کا طالب علم کی داخلے کی تاریخ لکھ کر تصدیق کرنا ضروری ہوگا۔
تازہ ترین