• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل نعت کا اہتمام

برمنگھم( ابرارمغل) شہدائے کربلا کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سہروردیہ نعت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام محفل صدائے حان نوشاہی سہروردی ہائوس برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت آشتانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر غلام نظام الدین جامی نے شرکت کی، محفل نعت کی سرپرستی پاکستان سے نامور ثنا خوان مصطفی پیر سید محمد فصیح الدین سہروردی نے کی، جبکہ میزبانی واہتمام نوجوان ثنا خوان محمد بلال نوشاہی سہروردی اور صوفی محمد یاسین نوشاہی نے کیا۔ اس موقع پر مختلف نامور ثناء خوانان مصطفی گل، تعارف احمد، محمدخلیل سلطانی اشرفی ، قاری محمد تنویر اقبال قادری، صاحبزادہ بلال علی، قاری محمدامین صدیقی ، قاری عبدالغفور مصطفائیحافظ محمد قاسم صدیقی سمیت مقامی نعت خوانوں نے شہداء کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے زوردیا گیا کہ نوجوان نسل کو انتہا پسندی اور معاشرتی برائیوں سے دوررکھنے کے لئے رروحانی محافل کا اہتمام کرکے ان کو نعت گوئی اور عارفانہ کلام سے روشناس کرایا جائے، آخر میں مہمان خصوصی، پیر غلام نظام الدین جامی نے خصوصی دعا بھی کروائی۔
تازہ ترین