• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھن ایجوکیشن کانفرنس27اکتوبر کو ہوگی، تیاریاں مکمل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سدھن ایجوکیشن کانفرنس بروز جمعرات27اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ صدر ریاست آزاد کشمیر سردار مسعود خان خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ اس سلسلہ میں جامع مسجد ذکریا سپارک بروک میں سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے زعماء کا اجلاس برمنگھم کے صدر سردار افتخار عزیز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر شوکت علی، مولانا طارق مسعود، سردار آصف، مولانا خالد محمود، سردار رشید خان، سردار مقدر خان، سردار شبیر جنڈالی، سردار قمر، سردار نیاز خان، سردار تنویر، قاری اظہار الحق، سردار مسعود، طارق مرزا، سردار ابراہیم سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ کانفرنس کے سلسلہ میں کی گئی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں نے اپنی رپورٹس صدر اجلاس کو پیش کیں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے رضاکاروں نے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ مہمانوں کی رہنمائی کیلئے بھی رضا کاروں کی ٹیمیں تیار کرلی گئی ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ صدر ریاست سردار مسعود خان کااپنے پہلی آفیشل وزٹ پر سندھن ایجوکیشن کانفرنس سے خصوصی خطاب کیلئے وقت نکالنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ مولانا خورشید نے اجلاس کے اختتام پر دعا کرائی۔
تازہ ترین