• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر شیخ طاہر کیانی کو بہترین خطیب کا ایوارڈ ملنے پر مبارک باد

لندن (جنگ نیوز) برمنگھم جامع مسجد فیض القرآن غوثیہ البرٹ روڈ سٹریٹفورڈ کے امام اور خطیب شیخ پروفیسر محمد طاہر کیانی کو بسکا (Bisca) کی جانب سے آئوٹ سٹینڈنگ خطیب کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ برٹش امام اینڈ سکالرز کنٹری بیوشن ایوارڈز بہترین پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔ یورپین کونسل آف مساجد بسکا ایوارڈ ملنے پر مسجد ٹرسٹ اور چیئریمن حاجی محمد یٰسین، صدر حاجی عبدالخالق، سیکرٹری حاجی محمد سلیم، چوہدری کامران، اصغر فاران، حاجی محمد ریاست، محمد ندیم، عبدالرحمٰن، محمد اشتیاق، خادم حسین، حافظ محمد جمیل، مولانا عبدالمجید اور دیگر افراد نے پروفیسر شیخ طاہر کیانی کے لےئ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔ شیخ طاہر کو دین کے لئے ان کی خدشات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے اور انہیں یورپ کا بہترین خطیب چُنا گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو دین کی خدمت کرنے کا صلہ عطا کیا ہے اور وہ ان پر اپنی رحمتیں اور عنایات فرمائے۔
تازہ ترین