سکھر (بیورو رپورٹ)پنجاب گروپ آف کالجز سکھر کیمپس کے طلباء کی جانب سے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت حمزہ اور قاسم نے کی۔ طلباء نے صحافیوں کوبتایا کہ وہ پنجاب کالجز گروپ سکھر کیمپس جوکہ ایئرپورٹ روڈ پر قائم کی گئی ہے، طلباء سے چار ماہ کی 30,30ہزار روپے فی ایڈوانس لی گئی تھی جبکہ کچھ روز سے کالج کو بند کیا گیا ہے جس کے باعث زیرتعلیم طلباء وطالبات کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، کالج پرنسپل سمیت ڈائریکٹر کالجز اور ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنے پر کالج کھولنے کے لئے کوئی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا جارہا ہے جس کے طلباء سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے بالا حکام سے اپیل کی کہ پنجاب کالجز گروپ کے خلاف کارروائی کر کے طلباء کی تعلیم کو تباہی سے بچایا جائے۔