بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس فرنٹ ڈیسک کے آن لائن سسٹم سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہاہے،اب تک ضلع کے پانچ تھانوں میں قائم کردہ فرنٹ ڈیسک پر 3147درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تھانہ جات میں ایف آئی آر کو بھی آن لائن کیا جارہا ہے،پولیس فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔