گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گیپکومیں جاری بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں تیزی، مزید50بجلی چور پکڑے گئے،بجلی چوروں کو78282 یونٹس کی مد میں11 لاکھ13ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دئیے،گیپکو کے بجلی چوروں کے خلاف جاری آریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں نے ریجن بھر میں چھاپوں کے بعدمختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو78282یونٹس کی مد میں11 لاکھ13ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کئے۔