• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ ایسوسی ایشن سانحہ پی ٹی سی پر آج یوم سوگ منائے گی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن کے صوبائی پریس ریلیز میں سانحہ پی ٹی سی کو کھلی سازش قرار دیا ہے سانحہ 8اگست کی یاد ابھی تک تازہ ہے ایک اور سانحہ رونما ہوگیا لیکن پاکستان کے عوام خاص کر بلوچستان کے عوام اس ملک کے امن کیلئے ہر قربانی دیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ انشاء اللہ ہم ایسے ملک دشمن عناصر کو شکست دے کر دنیا پر یہ ثابت کردیں گے کہ ہمارا عزم چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے بیان کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر پورے ملک کی صرافہ برادری آج یوم سوگ منائے گی اور شہداء کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرے گی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام بہادر پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
تازہ ترین