• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان واٹر مینجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عطا محمد ترہ کئی بھاری اکثریت سے کامیاب

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)الیکشن کمیشن بلوچستان واٹر مینجمنٹ کے چیئرمین علی درانی وائس چیئرمین امان اللہ بگٹی ممبران اقبال زئی جاوید اقبال بادینی اور حبیب چانڈیو نے بلوچستان واٹر مینجمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن 2016 کانفرنس ہال ڈائریکٹریٹ واٹر مینجمنٹ رانی باغ میں کرائے الیکشن مقررہ وقت کے مطابق ہوئے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے واٹر مینجمنٹ آفیسرز اور اسسٹنٹ انجینئرز نے بھرپور شرکت کی جس میں دو پینل نے کاغذات جمع کیے تھے پہلا پینل گرین تھا جسکے صدر عبدالقاہر پانیزئی اور جنرل سیکرٹری اقبال ترین تھے الیکشن کمیشن کے چیئرمین علی درانی کے زیر نگرانی تمام ممبران نے شام کو گنتی کی جس میں چاند پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا جس کے صدر عطا محمد ترہ کئی ہیں اور بعد میں دونوں پینلز نے نتیجہ تسلیم کیا۔
تازہ ترین