• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں رواں برس 5لاکھ سے زائد افراد نےدوسری اور تیسری شادی کی

ریاض( جنگ نیوز)سعودی عرب میں رواں برس  پانچ لاکھ سے زائد افراد نےایک سے شادیاں کیں ۔ تازہ ترین اعداد وشمار اور تعددازواج سے متعلق حالیہ سالانہ  رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 2016ء میں نصف ملین (پانچ لاکھ)  سے زائد افراد نے پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری اور تیسری شادیاں کیں۔پچیس سے انچاس سال کی عمر کے   73000  مردوں نے دوسری شادیاں کیں۔دوسرے نمبر پر پچاس سے چون برس کی عمر میں دوسری شادی کرنے والے مردتھے۔شادیوں کے 16,000واقعات ایسے  پیش آئے جن میں مردوں کی عمر سے ساٹھ سے چونسٹھ سال کے  درمیان تھی اور انہوں نے تیسری شادی کی۔
تازہ ترین