• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواحقین شہدائے کوئٹہ و مردان کو ء پیکج کی عدم ادائیگی کیخلاف وکلاء آج ہڑتال کرینگے

پشاور( نیوز رپورٹر )خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی جانب سے سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان کے شہداء کے لواحقین کو تاحال شہداء پیکج کی عدم ادائیگی کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر آج وکلاء عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے لواحقین کو شہداء پیکج کی عدم ادائیگی پر شدید مذمت کا بھی اظہار کیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ اور سانحہ مردان میں وکلاء پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سرکردہ لیڈروں کے نام اور انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔
تازہ ترین