متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں شیخ رشید کو لال حویلی15دن کے اندر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نےتصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس ملا ہے ، نوٹس کے اجراء پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی میری ملکیت نہیں ،لیکن میں کہتا ہوں ہمت ہے تو لال حویلی چھڑا کردیکھ لیں ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب کچھ دو نومبر سے توجہ ہٹانے کو بھونڈی حرکت ہے،کل 3بجے راولپنڈی میں لاک ڈائون کا اعلان کروں گا۔